30 اگست 2014 - 18:46
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عبدالھادی الخواجہ کی رہائی کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرینی جیلوں میں قیدیوں کی خراب صورت حال پر خبردارکرتے ہوئے، عبدالھادی الخواجہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرینی جیلوں میں قیدیوں کی خراب صورت حال پر خبردارکرتے ہوئے، عبدالھادی الخواجہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ صوت المنامہ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان جاری کرکے بحرینی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کے سرگرم کارکن عبدالھادی کی خراب جسمانی صورت حال کے پیش نظر انھیں فورا رہا کیا جائے۔ الخواجہ پچیس اگست سےغیرمعینہ بھوک ہڑتا پر ہیں۔ دوسری جانب  بحرین کی انسانی حقوق کی کارکن مریم الخواجہ کو اپنے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئي اور وطن واپسی پر انھیں گرفتار کر لیاگیا۔کل منامہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیکورٹی فورسز نے انسانی حقوق کی سرگرم کارکن مریم الخواجہ کا پاسپورٹ یہ کہتے ہوئے ضبط کرلیا کہ وہ اب بحرین کی شہری نہیں رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲